شہباز سعودی عرب میں | لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی دھجیاں اڑائی گئیں، حمزہ اب بھی وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔ فرح بی بی کے بعد نیب

08:04 PM, 28 Apr, 2022

نیا دور

پاکستان کے آئین میں صدر اور گورنر کو استشنا حاصل ہے گورنر کو ڈائریکٹ عدالت کچھ نہیں کہہ سکتی گورنر صاحب کو پتہ ہے وہ سیف زون میں بیٹھے ہیں عدالت انہیں طلب کرسکتی ہے اور نہ کی صدر صاحب کو۔ وہ حلف لینے سے انکار کردیں تو انہیں جیل تو نہیں بھیجا جاسکتا، مزمل سہروردی



 



عدالت نے ڈائریکشن جاری کرنے سے اجتناب کیا ہے آپ عدالتوں کےپاس اس لیے تو نہیں جاتے کہ ان سے کوئی مشورہ لیں یا کوئی تجویز پوچھیں آپ عدالتوں سے فیصلہ لینے جاتے ہیں۔ یہ جو اس وقت پٹیشنز گئیں تھی وہ فیصلہ مانگنے کیلئے گئیں تھیں، احمد بلال محبوب



 



عمران خان نے دوبارہ سعودی عرب کا دورہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان چار اعشاریہ 2 بلین ڈالر کے پیکج پر بات کی۔ اب وزیراعظم شہباز شریف اسی پیکج کو بحال کرانے کیلئے گئے ہیں۔ اس چار اعشاریہ 2 بلین ڈالر کے پیکج میں ایک اعشاریہ دو بلین ڈالر کا ادھار تیل بھی شامل ہے، شہباز رانا



 



محمد بن سلمان بڑے بڑے خوش خوش پاکستان کے دورے پر آئے تھے لیکن پی عمران خان کو بہت سی چیزوں کی نہ تو سمجھ آئی اور نہ ہی کرنی آئیں۔ پروٹوکول کے معاملے میں وہ بالکل ہی زیرو تھے۔ اس لئے تعلقات بہت گڑ بڑ ہو گئے، عائشہ صدیقہ

مزیدخبریں