ہم ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، پاکستان ایسا نہیں تھا، آرمی چیف

03:54 PM, 28 Aug, 2019

نیا دور
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، پاکستان ایسا نہیں تھا، میں 1959 ء میں پیدا ہوا، میں اپنے تجربے سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے پاکستان کے اچھے دن دیکھے ہیں جن میں سے کچھ میں آپ کوبتاتا ہوں۔

https://twitter.com/ShamaJunejo/status/1166670723710107648?s=20

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 1962ء میں پی آئی اے دنیا کی بہترین ایئرلائن تھی، جاپان ایئرلائن اور پی آئی اے پورے ایشیاء کی دو ایسی ایئرلائنز تھیں جو جیٹ انجن ایئرکرافٹ 707 اڑاتی تھیں جبکہ انڈیا، تایئوان، سنگاپورڈیکوٹا ہوائی جہاز اڑا رہیں تھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹی وی کی سہولت 1964 میں آ گئی تھی جبکہ انڈیا میں ٹی وی 1978 میں آیا، جبکہ اسی عرصے میں ہمارے ہاں لاہور سے ساہیوال تک برقی ٹرین چل رہی تھی،۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے اچھے دن دیکھے ہیں سنیما ہالز کے ساتھ مساجد بھی بھری ہوتی تھیں، جبکہ سنیما میں بہترین فلمیں دکھائی جاتیں تھیں، جبکہ ماضی میں دنیا کا مشہور بینڈ بیٹل بھی پاکستان آچکا ہے، امریکی صدر کینیڈی نے پی آئی اے سے سفر کیا جبکہ صدر لینڈن جانسن بھی پی آئی اے کے ذریعے کراچی آئے، ہہمارے ملک کا ایک معیار تھا۔
مزیدخبریں