نواز شریف کو باہر بھیجنا ہماری حکومت کی غلطی تھی: وزیر اعظم عمران خان

06:23 AM, 28 Aug, 2020

نیا دور
اے آر وائی  چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کو اپنی حکومت کی غلطی تھی۔ ہمیں یہ حالات بتائے گئے کہ نواز شریف شاید لندن بھی نہ پہنچ سکیں، اگر میڈیکل بورڈ سفارش نہ کرتا تو نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دیتے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف یہاں بیمار تھے لیکن لندن پہچتے ہی سیاست شروع کر دی، نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر افسوس ہے، انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینا ہماری غلطی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنے بچوں کی طرح بیرون ملک جائیدادوں کو ثبوت پیش نہیں کر سکے۔


پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر کیسز بنائے، اپوزیشن کا نیب پر جانبداری کا الزام لگانا مضحکہ خیز ہے۔
مزیدخبریں