لاہور: 20 روپے کا لالچ دے کر 7 سال کی رشتہ داربچی کو قتل کرکے ریپ کا نشانہ بنانے کی اندوہناک واردات

11:47 AM, 28 Dec, 2020

نیا دور
لاہور کے علاقے موہلنوال میں ایک  درد ناک واردات سامنے آئی ہے جس میں ایک کسمن بچی کو قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات پر محلے دار خاتون نے بتایا کہ اس نے بچی کو اس کے رشتے دار رضوان نامی شخص کے ساتھ جاتے دیکھا تھا۔


پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 20  روپے دینے  کے بہانے بچی کو اپنے ساتھ لے گیا۔ اس نے پہلے بچی کو قتل کیا  اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ اس کا ساتھی ملزم اللہ دتہ اس سارے عمل کی نگرانی کرتا رہا اور پھر بعد اس نے بھی بچی سے زیادتی کی۔


پولیس کاکہنا ہےکہ ملزم رضوان کے ساتھ اللہ دتہ کو بھی گرفتار کرکے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

مزیدخبریں