تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مئیر کے انتخاب کیلئے ایلکٹورل کالج کے ووٹرز کی تعداد 73 تھی جن میں سے4 ووٹر بیرون ملک تھے تاہم 69 ووٹروں نے ووٹ کاسٹ کئے۔ کل 69 ووٹوں میں سے ن لیگ نے 43 ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار صرف 26 ووٹ لینے میں کامیاب ہو سکے۔
ابھی تک کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی طرف سے اسلام آباد مئیر کے امیدوار پیر عادل شاہ نے 43 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد 26 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔