جناب چئیرمین نیب ان سوالات کا جواب دیں: جے یو آئی ف نے چئیرمین نیب سے 26 سخت ترین سوالات پوچھ لیئے

04:45 PM, 28 Dec, 2020

نیا دور
نیب کی جانب سے آئے روز مولانا فضل الرحمٰن کو مختف کیسز کے حوالے سے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے سے لے کر انکوائریوں تک متعدد بار نوٹس دے چکی ہے جسے ہر بار جی یو آئی ایف کی جانب سے طاقت کے ساتھ رد کیا جاتا ہے۔

اب جے یو آئی ایف کی جانب سے نیب سے دو درجن سے زائد سوالات پوچھے گئے ہیں۔ ان کے مطابق:

1*)  جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب کے کل اثاثے کتنے ہیں اربوں مالیت کے جاٸیداد اور چار لینڈ کروز گاڑیاں کہاں سے آٸیں۔
2*) آرمی چیف نے اڑھاٸی ارب کا زلزلہ پروف گھر (بنگلہ)جو بڑے بیٹے کے حوالے کیا کیسے بنوایا
جبکہ ان کی مکمل سروس کی تنخواہ اتنی نہیں بنتی اور کوٸی کاروبار بھی نہیں۔
3*)  پرویز مشرف کے درجنوں اکاٶنٹس اور ان میں رقم اور اتنی جاٸیدادیں کہاں سے آٸیں۔ صرف رقم ان کی مکمل سروس کی تنخواہ اور پنشن سے 119 گنا زیادہ ہے؟
4*)  سابق آرمی چیف جنرل پرویز کیانی نے اسٹریلیا میں اربوں ڈالر مالیت کی جزیرے کیسے خریدے؟
5*) جنرل عاصم باجوہ کے اربوں ڈالر کے سکینڈل اور امریکہ و لندن میں جو فیکٹریاں ہیں وہ کس کا پیسہ ہےاس کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں ہوٸیں؟
6*)  فوج کو تنخواہ و پنشن گورنمنٹ دیتی ہے اسلحہ اور جنگی آلات حکومت خریدتی ہے سالانہ 1400ارب دفاعی فنڈ پارلیمنٹ کو کیوں نہیں بتایا جاتا؟
7*) پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ملنے والی اربوں ڈالر امداد کی رقم کہاں جاتی ہے؟
8*) موجودہ اور ریٹاٸیرڈ برگیڈٸیرز اور جرنلز ”جن میں جنرل فیض احمد بھی شامل ہیں“ کے نام پر ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کس نے اور کس قانون کے تحت کی ہے۔
9*) متعدد سابقہ آرمی چیف اور ریٹاٸرڈ جرنیلوں کو امریکہ ،لندن، اسٹریلیا،دبٸی میں کروڑوں ڈالر مالیت کی پراپرٹیز کون خرید کے دیتا ہے۔
10*) سابق وزیر داخلہ برگیڈٸیر اعجاز شاہ کے نام رجسٹرڈ چار ہزار کنال زرعی زمین کہاں سے آٸی جبکہ اس کو وراثت میں کوٸی ایسی زمین نہیں ملی۔
11*)عمران خان کا تین سو کنال بنی گالہ محل کہاں سے آیا۔ ٹیکسیز اور بجلی بل کیوں نہیں دیے جاتے اور ماہانہ کروڑوں کے اخراجات کون اٹھاتا ہے؟
12*) ”عمران خان کی بہن“ علیمہ خان کے اکاٶنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آٸے اور ان کے خلاف تحقیقات کیوں بند ہوئی۔
13. پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبے میں اربوں روپے غبن کی تحقیقات کیوں بند ہوئی
14*) جہانگیر ترین کی آفشور کمپنیوں کا کیا بنا اور pti حکومت آتے ہی اس کے اثاثوں میں کیوں اضافہ ہوا۔ قوم کواس کی ملز کو فروغ دینے کیلٸے 67 روپے مہنگی چینی کیوں دی جا رہی ہے یہ رقم کس کے اکاٶنٹ میں جاتی ہے.
14*) خسرو بختیار اور نیب کے درمیان کیا خفیہ معاہدہ ہوا جو اس کے اربوں روپے کے سکینڈل سامنے آتے ہی دبا دیے گٸے اور علیم خان (صوباٸی وزیر بنجاب) کے خلاف تحقیقات کیوں بند ہو ئیں
15*) کابینہ میں بیٹھے علی امین گنڈہ پور نے 2019 میں اپنے نام پے رجسٹرڈ ہزاروں کنال زرعی اراضی کن پیسوں سے خریدی اور پرسنل سیکرٹری لطیف اللہ نیازی کے نام پر رجسٹر 28 کروڑ اور 16 کروڑ کے دو بنگلے کیسے لیے۔
16*) میگا کرپشن کے ڈیلر پرویز خٹک و اسد قیصر اور ان کے ساتھ نیب کے سامنے ثابت شدہ مجرم 13 رکنی ٹیم کو اربوں روپےکیوں معاف کیے
17. پی ٹی آئی گورنمنٹ آتے ہی چودھری برادران ،فردوس عاشق اعوان، چودھری سرور،میاں محمودالرشید،زلفی بخاری،نزر گوندل و یاسمین راشد کے خلاف تحقیقات کیوںفوری بند ہو گٸیں۔
18*) وفاقی وزراء مراد سعید، شفقت محمود، فواد چوہدری (وزارت اطلاعات میں) شیخ رشید(وزارت ریلوے میں) رزاق داٶد اور محمد سرور نے وزارتوں میں کروڑوں کا نقصان کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جس کی رپورٹس کابینہ میں بھی پیش کی گٸیں اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا۔
19*) وزارت خزانہ کے منصب پر فاٸز حفیظ شیخ جو زرداری دور میں بھی وزیرخزانہ تھے
سابق صدر زرداری اور اس پر مشترکہ کرپشن کیسسز تھے اس کو کیوں بری کیا گیا۔
20*) کرونا کے نام پر ملنے والی اربوں کی امداد کہاں گٸی۔ جبکہ وزیراعظم کے پاس صرف 250 ارب روپے کا ریکارڈ ہے۔
21. پی ٹی آئی گورنمنٹ آتے ہی 30سالوں کے قرضوں سے زاٸد لیا جانے والا قرضہ کہاں گیا جبکہ ملک میں کوٸی ترقیاتی کام نہیں ہوٸے۔
22*) نیب آٸین کے مطابق ملک کے اعلی عہدوں پر بیٹھے (جرنیل، ججز،الیکشن کمیشن اور بیوروکریٹس) کے اثاثے قوم سامنے واضح ہوں یہاں مکمل خلاف ورزی کیوں ہو رہی ہے۔
23*) بلوچستان فاٹا اور کی پی کے کے متعدد علاقوں سے نکلنے والے معدنیات کہاں جاتے ہیں ان کا پیسہ کس کو ملتا ہے۔
24*) ڈیم فنڈ کے نام پر قوم سے اکٹھا کیا جانے والا 1300 ارب روپے چندہ کہاں گیا۔
25*) موجودہ بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی 6 بزنس مینز کو ٹیکس کے 300 ارب روپے کس قانون کے تحت معاف کیے گٸے۔
26*) چٸیر مین نیب صاحب اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوٸے اپنے ،آرمی چیف کےاور وزیراعظم کے والد کے اثاثے فوری قوم کے سامنے پیش کریں۔ تاکہ آپکی کارکردگی بلا اعتراض اور بے داغ ہو۔
مزیدخبریں