نواز شریف سے 54 کنال اراضی غیر قانونی حاصل کرنے کا الزام: میر شکیل الرحمان نیب میں طلب

12:19 PM, 28 Feb, 2020

نیا دور
لاہور: نیب نے جیو میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 5 مارچ کو لاہور دفتر میں طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے جیو میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو مبینہ طور پر میرٹ کے برعکس لاہور میں 54 کنال قیمتی اراضی لیز پر حاصل کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔ میر شکیل الرحمن کے خلاف موصول شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر سابق وزیراعلی پنجاب میاں نواز شریف سے 54 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹ لیز پر حاصل کئے جس کے وہ اہل نہیں تھے۔

مذکورہ اراضی 1986 میں میر شکیل الرحمن کو لیز پہ دی گئی تھی۔

نیب لاہور کی جانب سے میر شکیل الرحمن کو مکمل کاغذات کیساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانےکا کہا گیا ہے۔



 
مزیدخبریں