میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم ق لیگ کے تحفظات سنیں گے، وزیراعظم ق لیگ سے اتحاد سے باہر نہ نکلنے کی بھی درخواست کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔لاہور کے دورے کے باعث وزیراعظم عمران خان نے کل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے متحرک ہو چکی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کا تاریخی عوامی لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا۔عوامی لانگ مارچ کی قیادت پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔مارچ روانگی سے قبل مزار قائد اعظم پر شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کراچی کے عوام کا شکرگزار ہوں کہ مارچ کی کال پر لبیک کہا۔ لانگ مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
مزارقائد پر جمع کراچی والوں نے اسلام آباد کو بتادیا ہے کہ گو نیازی گو۔کراچی منی پاکستان ہے کراچی میں سب قومیتیں بستی ہیں۔کراچی کی خون پسینے کی محنت سے ملکی معیشت چلتی ہے۔
کراچی کے عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا گیا ہے۔نااہل وزیراعظم نے صرف کراچی نہیں پورے سندھ کے حق پر ڈاکہ مارا ہے۔ سیلیکٹڈ نے عوام کی جیب اور پیٹ پر ڈاکہ مارا ہے۔
پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ طے کرلیا ہے کہ عمران کو اب گھر بھیجنا ہے پیپلزپارٹی حکومت کو بھگانے کے لئے صف اول کا کردار ادا کررہی ہے۔پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کا دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتا۔قائد اعظم نے جن حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی عمران نے ان کا جنازہ نکال دیا ہے۔جمہوریت کو بحال 1973 کے آئین کا تحفظ کریں گے۔قائد عوام کے مشن کو ہرصورت پورا کریں گے۔