'نواز شریف جیل جا کر عمران خان کو مصالحت پر آمادہ کریں'

اسد طور کے کیس میں غیر معمولی طور پر ان کا 5 روز کا ریمانڈ دیا گیا۔ انہیں ایک کے بعد دوسرا نوٹس بھی بھیجا گیا جس میں واضح طور پر لکھا تھا کہ انہوں نے چیف جسٹس کے خلاف جو مہم چلائی ہے اس پر جواب دیں۔ لیکن انہیں ابھی تک کوئی چارج شیٹ نہیں دی گئی۔

11:35 AM, 28 Feb, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

پاکستان کو اس وقت گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھے بیٹھنا ہو گا۔ اگر عمران خان راضی نہیں ہوتے تو نواز شریف جیل جا کر عمران خان کو مصالحت پر آمادہ کریں۔ صوبائی حکومتیں معجزے دکھائیں، آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے سے بڑا معاہدہ ہو جائے، فوج واپس بیرکوں میں چلی جائے پھر حالات کسی بہتر سمت میں جائیں گے۔ یہ کہنا ہے مبشر زیدی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا ریاستی اداروں اور عوام کے مابین اصل خلیج یہ نہیں ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں جبکہ ادارے ان کے خلاف ہیں۔ ہمارے ملک میں اصل خلیج لاہور میں اچھرہ بازار والا واقعہ ہے، مہنگائی ہے، مقامی حکومتوں کے نظام کا نہ ہونا ہے، فوج کی سیاسی معاملات میں مداخلت ہے، سیاست دانوں کا آپس میں لڑتے رہنا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ثاقب بشیر نے بتایا عام طور پر گرفتار صحافیوں کا ایک یا دو دن کا ریمانڈ ملتا ہے مگر اسد طور کے کیس میں غیر معمولی طور پر ان کا 5 روز کا ریمانڈ دیا گیا۔ انہیں ایک کے بعد دوسرا نوٹس بھی بھیجا گیا جس میں واضح طور پر لکھا تھا کہ انہوں نے چیف جسٹس کے خلاف جو مہم چلائی ہے اس پر جواب دیں۔ لیکن انہیں ابھی تک کوئی چارج شیٹ نہیں دی گئی۔

سید صبیح الحسنین کے مطابق کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار کسی ایسی جماعت میں جاتے ہیں جس کی پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی نہیں تو الیکشن کمیشن پر لازم نہیں کہ ان کو مخصوص نشستیں الاٹ کرے۔ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن سے ریلیف نہیں ملے گا۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں