پنجاب میں بھی منظور پشتین کے حق میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد

12:54 PM, 28 Jan, 2020

نیا دور
لاہور: اطلاعات کے مطابق پنجاب میں لاہور سمیت کئی شہروں میں گذشتہ روز پشاور میں عمل میں لائی جانے والی منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف متعدد مقامات پر احتجاج کیے گئے۔ اس موقع پر پولیس اور طلبہ کے درمیان حالات کشیدہ رہے اور کچھ مقامات پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد بھی کیاگیا۔

https://twitter.com/sohailnoorkhan/status/1222091247998902272

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایم این اے محسن داؤڑ، ایم این اے علی وزیر اور ان کے دیگر ساتھیوں کو منظور پشتین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کا دعویٰ ہے کہ مظاہرین کی جانب سے ریاست مخالف نعرے لگائے جا رہے تھے۔



یہ بھی پڑھیے: محسن داوڑ اور علی وزیر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا







پیر کی علی الصبح پشاور پولیس نے منظور پشتین کو یونیورسٹی ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے آئین اور ریاست کے خلاف تقریر کی تھی۔ اس گرفتاری کے بعد پیر کی شام کو محسن داؤڑ اور علی وزیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی اور پوری دنیا میں موجود پی ٹی ایم ہمدردوں کو احتجاج کی کال دی تھی۔
مزیدخبریں