وطنِ عزیز میں ’’جمہوری‘‘ اصولوں اور قدروں کا واقعتا احترام ہوتا تو سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی صاحب کو اسی دن اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانے کا اعلان کردینا چاہیے تھا جب ان کے خلاف آج سے کئی ماہ قبل تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تھی۔ 104 اراکین پر مشتمل ایوانِ بالا میں موجود اپوزیشن کے ساٹھ سے زیادہ اراکین نے اس تحریک پر دستخط ثبت کئے۔ بعدازاں مذکورہ تحریک ایوان میں باقاعدہ پیش ہوئی تو یہی تعداد اس کی تائید میں کھڑی ہوئی۔
بحیثیت قوم ’’ڈھیٹ ہڈی‘‘ہیں۔ ’’سب چلتا ہے‘‘ کی حقیقت کو ہنستے مسکراتے تسلیم کرلیتے ہیں
05:38 PM, 28 Jan, 2021