تعلیم کے بیوپاری ادارے اور حکومت ایک پیج پر

05:57 PM, 28 Jan, 2021

نیا دور

پولیس والے جب گھر آئے تو انہوں نے ہمارے ساتھیوں کو گالیاں دی دھکے دیتے رہے، پولیس کیساتھ کوئی خواتین پولیس والی نہیں تھی۔



پولیس والوں کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ یہاں ہی تشدد شروع کردیں میرے خاوند اور میرا اس احتجاج کیساتھ کوئی تعلق نہیں، سدرہ اقبال



 



جب تک ہمارے گرفتار ساتھی رہا نہیں ہوتے اور آن لائن امتحان جس کی خاطر ہم نکلے ہیں اپنے مطالبات کو منوائے بغیر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، آن لائن کلاسوں میں سب سٹینڈر تعلیم دی گئی اب کیمپس میں امتحان لیکر یہ طالب علموں کو فیل کرنا چاہتے ہیں، یحیٰی آفتاب



 



نجی تعلیمی ادارے دھڑا دھڑ بنتے جارہے ہیں، سرکاری تعلیمی ادارے کی وہ فیسیں نہیں رہی جو ایک زمانے میں تھیں اسلئیے زیادہ طلبہ پرائیویٹ اداروں کا رخ کرتے ہیں وہاں پر نہ کوئی احتساب ہے نہ کوئی پوچھنے والا، عاصم سجاد



 



ریاست کو پتہ ہے ان کے پاس کوئی حل نہیں ہے انہیں پتہ ہے کہ اگر طالب علم پڑھ کر مارکیٹ میں آئیں گے اور انہیں پتہ لگے کا کہ ان کے پاس نوکریاں ہی نہیں ہیں تو ریاست سمجھ رہی ہے کہ انہیں ادھر ہی دبا دیا جائے ان کی آواز بندکردی جائے، طوبی سید

مزیدخبریں