پرویز خٹک نے پارٹی سے اختلاف کرنے والوں کو دوسری پارٹی میں جانے کا مشورہ دیدیا

05:01 AM, 28 Jan, 2022

نیا دور
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پارٹی سے اختلاف کرنے والے اراکین کو دوسری پارٹی میں جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جیتنا پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جیتنا عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے پی ٹی آئی میں گروپنگ کو نہیں مانتا۔

بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ کو نہیں مانتا ، اختلاف پیدا کرنے والے دوسرے پارٹی میں جائیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی ورکر کی مشاورت سے مکمل کریں گے، پارٹی میں ورکر کو نظر انداز کیا گیا اب ان کو آگے لانے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو حق نہیں دیا جارہا ، مرکز اور دیگر صوبے سے اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کیا ہوا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، پہلے ملکی ذخائر میں 15 ارب ڈالر تھے آج 30 ارب ڈالر ہے۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی سے متعلق ہمارے پیچھے پروپیگنڈ ا کیا جارہا ہے ، ورکر عوام کے ساتھ مہنگائی پر بحث کرے میدان خالی نہ چھوڑیں۔

مزیدخبریں