آئی بی اے کے سینٹر آف ایکسی لینس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے ادارے کو 70 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ جانچ پڑتال کے بعد ان میں سے 15 امیدواروں کو انٹرویو کیلئے طلب کیا گیا تھا۔
یہ انٹرویوز آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر علی زیدی کے زیر صدارت بننے والی کمیٹی نے لئے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سینئر صحافی مظہر عباس شعبہ اکنامکس اور سوشل سائنسز کی سربراہ ڈاکٹر عاصمہ حیدر اور دیگر دو فکیلیٹی ممبرز شامل ہیں۔
اس کمیٹی نے تمام 15 امیدواروں کے انٹرویوز کرکے ان میں سے صرف 3 خواتین کو منتخب کیا ہے۔ خیال رہے کہ عنبر رحیم شمسی سینئر خاتون صحافی اور نیا دور سے وابستہ ہیں۔