'وزارت عظمیٰ کیلئے شريف برادران کا ميرٹ بنتا ہے تو ديگر ليگی رہنماؤں کيلئے ڈاکٹر نے پرہيز نہيں لکھا'

03:04 PM, 28 Jan, 2022

نیا دور
مسلم ليگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے انتہائی اہم بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں شريف برادران کےعلاوہ بھی وزارت عظمیٰ کے اميدوار موجود ہيں۔
رانا ثناء اللہ کا سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے لئے نواز شريف اور شہباز شريف کا ميرٹ بنتا ہے تو مسلم لیگ ن کے ديگر سينئر رہنماؤں کيلئے ڈاکٹر نے پرہيز تو نہيں لکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے وزيراعظم بننے سے متعدد بار انکار کر ديا تھا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی چاہتے ہیں چودھری پرويز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیں۔ چودھری پرويز الہیٰ تو وزيراعلیٰ بننے کيلئے تيار ہيں ليکن يہ مسلم ليگ (ن) کو زیب نہیں دیتا۔

https://twitter.com/SAMAATV/status/1487026564483141637?s=20&t=Vj52gVIE4pxBlllwviPWGQ
انہوں نے اعتراف کیا کہ مسلم لیگ کے پاس عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کيلئے نمبرز گیم پوری نہیں ہے تاہم پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی اراکين ہم سے مکمل رابطے میں ہیں۔ یہ رابطے کرنے والے ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سڑکوں پر آنے کا بیان حزب اختلاف کيلئے نہیں ہے۔ عمران خان کو شک ہے کہ جن لوگوں نے ان کو مسلط کیا، اب وہی ان کو نکالنا چاہتے ہیں۔
ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا فيصلہ وزیراعظم ہاؤس کرے گا، ہم رائے یا مخالفت نہیں کرینگے۔

 
مزیدخبریں