گذشتہ دنون لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پولیس اہلکار نے خاتون اداکارہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔
خاتون نے پولیس اہلکار کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں شوبز سے تعلق رکھتی ہوں۔ پولیس اہلکار کبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر مجھے ساتھ لے گیا جبکہ نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم زیادتی کرنے کے بعد ہوٹل سے فرار ہو گیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔ انہوں نے ملزم کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔
خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی تصویر بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔ملزم کی گرفتاری کے بعد اب مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے چھانگا مانگا میں بھی ایک شہری پر مقدمہ درج کروایا تھا،جب کہ اس کے اپنے خلاف بھی تھانہ سبزہ زار میں گیسٹ ہاؤسز کے مقدمات درج ہیں۔