بغیر فیس ماسک پہنے سڑک پر گھومتی بکری گرفتار

07:06 AM, 28 Jul, 2020

نیا دور
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہر   کان پور کی پولیس نے ایک بکری کو گرفتار کرلیا کیوں کہ بکری بغیر ماسک کے گھوم رہی تھی۔

جیسے ہی بکری کے مالک کو علم ہوا کہ اس کی بکری کو پولیس اٹھا کر لے گئی ہے تو وہ فوراً پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

بکری کے مالک اور پولیس اہلکاروں میں طویل مذاکرات کے بعد پولیس نے اسے بکری واپس لے جانے کی اجازت اس شرط کے ساتھ دی کہ مالک جانور کو سڑک پر گھومنے نہ دے گا۔


اس حوالے سے متعلقہ  پولیس سٹیشن کے سرکل آفیسر نے بتایا کہ سڑک پر ایک نوجوان بغیر ماسک کے گھوم رہا تھا جیسے ہی پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گیا اور اس کے پیچھے ایک بکری تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم بکری اپنے ساتھ اٹھا کر لے آئے تاکہ اس نوجوان کو پکڑ سکیں، پولیس کو شبہ تھا کہ وہ بکری نوجوان کی ہوگی۔

بکری کو پولیس اسٹیشن لانے والے ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ انہیں یہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی لگی کہ بکری بغیر ماسک کے سڑک پر گھوم رہی ہے۔ اور ہم نے اسی تحت بکری کو تحویل میں لیا۔

 
مزیدخبریں