یاد رہے کہ اس بل میں ایسی کئی شقیں تھیں جس پر اہل تشیع علما اور کمیونٹی نے اعتراض کیا تھا۔ یہ بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے جبکہ گورنر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ اس بل کو پاس کرانے کے پیچھے مرکزی کردار سپیکر قومی اسمبلی پرویز الہی' کا ہے۔ جبکہ گورنر پنجاب اس بل پر دستخط کرنے سے گریزاں ہیں۔
اگر وہ اس کو واپس بھجوا دیتے ہیں اور پی ٹی آئی اسے دوبارہ حمایت نہیں دیتی تو ق لیگ مسلم لیگ ن سے رابطہ کرے گی جو بلا شبہ ن لیگ کے لئے ایک سخت فیصلہ کرنے کا وقت ہوگا۔