اگر نگران وزیر اعظم کسی ماہر معیشت کو بنانا ہے تو پھر پی ٹی آئی کے ناکام وزیر خزانہ حفیظ شیخ سے ن لیگ کے اسحاق ڈار بہتر آپشن ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں ملک کی معیشت کو سنبھالا ہے۔ پاکستان تیزی سے انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے اور انتخابات 90 روز کے بجائے 60 دن میں ہو جائیں گے۔ اندازہ ہے کہ عمران خان کا 20 سے 25 فیصد ووٹر ووٹ ڈالنے نہیں آئے گا۔ یہ کہنا ہے مزمل سہروردی کا۔
نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں فوزیہ یزدانی کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ ترمیم کے تحت اب 10 ہزار کے بجائے محض 2 ہزار ممبرز کے ساتھ سیاسی جماعت رجسٹر کروائی جا سکتی ہے جو اچھی ترمیم نہیں ہے لیکن مجموعی لحاظ سے دیکھیں تو الیکشن ایکٹ میں بہترین ترامیم ہوئی ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی کے مطابق پی ٹی آئی کے لوگ اگر آج امریکہ سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی امداد بند کر دیں تو کوئی عجیب بات نہیں، ان کے لیڈر عمران خان تو ماضی میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ دوسری پارٹیوں کے حوالے کرنے سے بہتر ہے پاکستان پر ایٹم بم گرا دیں۔
رضا رومی نے کہا کہ صرف عمران خان کے خلاف مقدمے درج کروانا مسئلے کا حل نہیں۔ جن لوگوں نے عمران خان کے جلسے کروائے، انہیں اقتدار میں لے کر آئے وہ برابر کے قصوروار ہیں۔ جنرل ظہیر الاسلام، جنرل پاشا، جنرل باجوہ، جنرل فیض؛ ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہو رہی؟
پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔
'حکومت 90 کے بجائے 60 روز میں عام انتخابات کروا دے گی'
پی ٹی آئی کے لوگ اگر آج امریکہ سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی امداد بند کر دیں تو کوئی عجیب بات نہیں، ان کے لیڈر عمران خان تو ماضی میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ دوسری پارٹیوں کے حوالے کرنے سے بہتر ہے پاکستان پر ایٹم بم گرا دیں۔
05:14 PM, 28 Jul, 2023
Read more!