مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ عمران خان کیخلاف توہین مذہب کے الزامات کو سیاسی طور پر استعمال کیا جائے اور ان کو اے پی سی کے اعلامیے میں شامل کیا جائے جس پر بلاول کا کہنا تھا کہ ہم ان الزامات پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس اقدام پر بلاول بھٹو زرداری کی ’سیاسی‘ فہم و فراست کی تعریف کی، انکا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذہبی اشتعال کے استعمال کو روکنے پر بلاول تعریف کے مستحق ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سو ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر نے تمام طبقہ ہائے فکر سے کہا کہ انہیں اس رویے کے خلاف جہاد کرنا چاہیے۔