دلہن والوں کی بے پناہ منتوں کے باوجود لڑکے والے نا مانے اور شادی سے انکار کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولہے رماکنت پترا نے اگلے ہی روز دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔
میڈیا کے مطابق عجیب و غریب باتوں پر طلاقوں کے دیگر رپورٹ ہونے والے کیسز
بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی نے شوہر گندا ہونے کی وجہ طلاق کا مطالبہ کردیا۔ لڑکی نے شوہر سے طلاق لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا، 20 سالہ بھارتی لڑکی نے عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر میں طور طریقہ اور تمیز بھی نہیں ہے۔ سٹیٹ ویمن کمیشن (ایس ڈیبلیو سی) نے 20 سالہ سونی دیوی کی شکایت سننے کے بعد اس کے 23 سالہ شوہر منیش رام کو 2 ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اگر 2 ماہ میں وہ اپنے آپ کو نہیں سدھارتے تو وہ اس شکایت کے خلاف ایکشن لیں گے۔ 20 سالہ بھارتی لڑکی نے درخواست دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر ایک پلمبر ہے، وہ 10،10 دن تک نہیں نہاتا، دانت بھی صاف نہیں کرتا، اس کے اندر طور طریقے اور تمیز بھی نہیں ہے۔
شکایت درج کرنے والی لڑکی نے موقف اپنایا ہے کہ ’میں اپنے شوہر کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی، میں اب اسے برداشت نہیں کرسکتی مجھے اس شخص سے دور کردیں کیونکہ اس نے میری زندگی برباد کردی ہے۔
سعودی عرب میں دلہن کی بھاری بھرکم فرمائش پر شادی منسوخ
سعودی عرب میں ایک خاتون نے شادی کے دن اپنے ہونے والے شوہر سے جہیز میں لگژری گاڑی کی ڈیمانڈ کی جس کی مالیت 50 لاکھ ریال بنتی ہے۔ تاہم دلہا اپنی ہونے والی بیوی کی فرمائش پوری نہ کرسکا اور شادی سے انکار کردیا۔ جب دلہا سے شادی سے انکار کی وجہ پوچھی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی ڈرائیونگ کے خلاف نہیں، اصل وجہ یہ ہے کہ وہ یہ فرمائش پوری نہیں کرسکتا۔
ایسا ہی ایک اور واقعہ
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع قنوج کے گاؤں جگت پور میں عین شادی کی تقریب کے دوران دلہا اپنا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اسٹیج سے اٹھ کر فرار ہوگیا۔
دلہا کے فرار ہونے کے بعد ایک ایک کر کے باراتی بھی غائب ہونا شروع ہوئے جنہیں دیکھ کر لڑکی کے والد نے مہمانوں سے رکنے کی استدعا بھی کی مگر کسی نے ایک نہ سُنی۔ تقریب میں شریک مہمان مشتعل ہوئے اور انہوں نے دلہے کے نانا، شادی کرانے والے شخص، کیمرا مین سمیت دو گاڑیوں کو یرغمال بنایا لیا، جبکہ پولیس میں شکایت درج کراکے انصاف کا تقاضہ بھی کیا۔
دلہن کے والد نے پولیس کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی کرانے کے بعد یرغمال افراد کو جانے کی اجازت دی مگر شکایت پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔دلہن کے والد نے بتایا کہ ہم نے اپنی بیٹی شیوانی کی نبی گنج گاؤں کے رہائشی دیویندر کے ساتھ 16 جون کو شادی طے کی تھی، بارات آنے سے قبل جہیز کا مکمل انتظام کیا گیا مگر پنڈال میں پہنچنے کے بعد دلہا نے پچاس ہزار روپے کیش دینے کا مطالبہ بھی کیا۔