عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف اور حکومت پنجاب کے وکیل 12 بجے ہدایات لے کر پیش ہوں اور عدالت کی معاونت کریں۔
ہائیکورٹ نے کہا کہ وکلاء ہماری معاونت کرتے ہوئے بتائیں کہ اگر ہم اجلاس دوبارہ 16 اپریل پر لے جائیں اور پولنگ دوبارہ ہو تو بحران سے کیسے بچا جاسکتا ہے، ایسی صورت میں پولنگ وہی پریزائڈنگ افسر کرائے گا جس نے 16 تاریخ کو کرائی تھی۔
وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے پولنگ کو بھی چیلنج کیا ہے،لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن ڈپٹی اسپیکر ہی کرائے گا، اس پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے جسے چیلنج نہیں کیا گیا۔
عدالت میں کیس کی سماعت دوپہر 12 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔