17 جولائی کو پی ٹی آئی بمقابلہ پی ایم ایل این: کون جیت رہا ہے؟ - نجم سیٹھی سے
04:02 PM, 28 Jun, 2022
17 جولائی کو پنجاب میں بیس ضمنی انتخابات ہونے پر پتہ چل جائے گا کہ ہوا کس سمت چل رہی ہے۔ اگر پاکستان مسلم لیگ ن بھاری کامیابی حاصل کرلیتی ہے تو پی ڈی ایم کی حکومت کے لیے راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔ لیکن اگر تحریک انصاف سیاسی معرکہ جیت جاتی تو پھر عمران خان پہلے سے بھی زیادہ جارحانہ حریف بن کر ابھریں گے، اور اس کے بعد پھر کچھ بھی ہوسکتا ہے۔