پاکستانی اداکار ساحر لودھی کا ہمیشہ کے لیے ملک چھوڑنے کا اعلان

11:48 AM, 28 Mar, 2020

نیا دور
پاکستانی اداکار ساحر لودھی نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان چھوڑ دیں گے، انہیں پی ایچ ڈی مکمل کرنی ہے اور وہ وہیں رہ کر یہ کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2 سال بعد ہمیشہ کے لیے باہر کے ملک شفٹ ہو جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سے غلط کام بھی کیے ہیں لیکن ان کے بہت سے کیے گئے اچھے کاموں کو نظرانداز بھی کیا گیا۔

پاکستان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ساحر نے بتایا کہ پیسہ ان کے لیے کوئی وقعت نہیں رکھتا، شوبز میں جتنا کام کیا کافی ہے اور اپنا ملک اور مداحوں کا پیار ہمیشہ ساتھ رہے گا۔
مزیدخبریں