عمران خان ثابت کریں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغربی عہدیدار نے بھیجا تو میں صحافت چھوڑ دوں گا، سلیم صافی

06:43 AM, 28 Mar, 2022

نیا دور
سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ عمران خان ثابت کردیں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغربی عہدیدار نے بھیجا تو میں صحافت چھوڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں سلیم صافی نے وزیراعظم کے خط لہرانے کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ

'جھوٹ۔ جھوٹ ۔ جھوٹ۔یہ خط نہ کسی امریکی نے بھیجا ہے اور نہ کسی یورپی ملک کے کسی عہدیدار نے۔ اگر عمران خان یہ ثابت کردیں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغرب ملک کے عہدیدار نے بھیجا تو میں غلام سرور اور شہریار آفریدی کے طرح خود کشی تو نہیں کرسکتا البتہ صحافت چھوڑدوں گا۔'

https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1508211321954832384

اس سے قبل انہوں نے وزیراعظم کے خط پر فلمائے ایک پشتو گانے کی تشریح کرتے ہوئے لکھا تھا کہ

'اس پشتو دوگانےکاترجمہ کچھ یوں ہےکہ میرے محبوب کا خط مجھے ملا ہے لیکن شرم کی وجہ سے اس کی تفصیل بیان نہیں کرسکتا۔ جواب میں سہیلیاں پوچھتی ہیں کہ آخر کیا وجہ ہےکہ خط کےمندرجات نہیں بتارہی ہو۔ یہی قوم خان سے پوچھ رہی ہے کہ خط دکھا دیا تو بتابھی دیں کہ کس نے بھیجا ہے اور کیا لکھا ہے؟'

https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1508204160273072131

اس کے بعد انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ' عمران خان کا یہ دعویٰ کہ امریکہ اس کی حکومت کو ختم کرنے کی سازش کررہا ہے ، ایسا ہے کہ جییسے ہمارے دوست طاہراشرفی صاحب دعویٰ کریں کہ سعودی عرب کی حکومت ان کو حکومت سے نکالنے کے لئے سازش کررہی ہے۔'

https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1508379413481672705

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے، انہوں نے خط نکال کر دکھایا بھی مگر اس میں لکھا کیا تھا اور وہ خط کس کی طرف تھا یہ نہیں بتایا گیا۔
مزیدخبریں