بلوچستان میں دو ہفتے کے دوران خودکشی کے 20 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے

10:34 AM, 28 Mar, 2023

نیا دور
بلوچستان میں خودکشی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک ہی ہفتے میں ضلع کیچ کی سب تحصیل بالگتر میں دو کیسز رپورٹ ہوئے جن کے نتیجے میں مرنے والوں کی شناخت 25 سالہ زرگل بنت زبیر اور 17 سالہ بیزن ولد علی بخش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گْوادر میں ایک حاملہ خاتون نے خودکشی کر لی ہے۔

مَکُّران ڈویژن کے گْوادر اور کیچ اضلاع میں دو ہفتوں کے دوران خودکشی کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں مرنے والوں کی اوسط عمریں 15 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔
مزیدخبریں