بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے: حماد اظہر

08:49 AM, 28 Nov, 2020

نیا دور
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر  نے کہا کہ اگر بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےجیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے آئی ایم ایف کے حوالے سے کہا کہ حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، جیسے ہی موقع ملے گا آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کر دیا جائے گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں کہ بجلی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے تاہم معاشی استحکام کے باوجود آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا ضروری ہے تاہم کوشش کریں گے کہ بجلی کی قیمت زیادہ نہ بڑھائيں لیکن اگر قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے۔

مزیدخبریں