نواز شریف اپنی والدہ کو دفنانے نہیں آئے، ہمارے کہنے پر کدھر آئیں گے: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ

11:36 AM, 28 Nov, 2020

نیا دور

نکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتےہیں ، نواز شریف اپنی والدہ کو دفنانے نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے لیکن حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی سزا پاکستان میں کاٹیں۔


مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کو تمام سہولتیں دیں گے، بھارت کی جانب سے زیادہ سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔


وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے لیکن جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے ،لگتا نہیں کہ دونوں حکومتیں قریب آئیں۔


مزیدخبریں