قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی و مالی استحصال کا الزام: 'حاملہ ہوگئی تو بابر نے تشدد کیا اور ابارشن کروا دیا'

01:05 PM, 28 Nov, 2020

نیا دور
سٹار کرکٹر بابر اعظم کو اس وقت تینوں فارمیٹ کا کپتان بنا دیا گیا ہے اور وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ پاکستان کی سیریز میں اپنی کپتانی کے جوہر دکھائیں گے۔ تاہم اس سے قبل کہ ایسا ہوتا بابر اعظم ایک نئے تنازعے کا شکار ہوتے نظر آرہے ہیں۔

بابر اعظم کے خلاف لاہور پریس کلب میں لاہور کی رہائشی حامزہ نامی خاتون نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ بابر نے انکا معاشی و جنسی استحصال کیا۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اور انکے درمیان تعلق تھا۔ انہوں نے اپنی کمائی بابر پر خرچ کی کہ وہ کرکٹر بن سکیں۔ جس دن انکی قومی ٹیم میں سلیکشن ہو گئی اس دن سے بابر کا رویہ ان کے ساتھ تبدیل ہوگیا۔ 

ٹوینٹی فور نیوز ایچ ڈی  سمیت دیگر میڈیا چینلز پر دکھائی جانے والی اس پریس کانفرس میں انہوں نے الزام لگایا کہ ان دونوں کے درمیان شادی کے لیئے عہد و پیمان ہوئے تاہم خاندان والوں کے نہ ماننے کے بعد معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ تاہم 2011 میں معاملات کورٹ میرج تک بھی گئے لیکن بابر نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ حامزہ نے کہا کہ  وہ 2015 میں بابر اعظم سے حاملہ ہوگئیں جس بارے معلوم ہونے پر بابر نے انہیں زد و کوب کیا اور اپنے دو دوستوں اور بھائی کی مدد سے انکا ابارشن کرادیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹر عثمان قادر یہ سب کچھ جانتے ہیں۔
مزیدخبریں