میں فون پر جو بھی بات کرتا ہوں آئی ایس آئی سنتی ہے: وزیر اعظم عمران خان

04:49 PM, 28 Nov, 2020

نیا دور
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی انکے تمام فون کالز کو سنتی ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ فون کالز خفیہ طور پر سنی جاتی ہیں تاہم انہوں نے  مزید کہا کہ آئی ایس آئی کا ایسا کرنا ( انکی کالز سننا) بالکل ٹھیک ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیئے۔  انہوں نے آئی ایس آئی کے بارے میں  کہا کہ یہ دنیا کی سب سے منفرد انٹیلیجنس ایجنسی ہے۔

یاد رہے کہ انٹر سروسز انٹیلیجنس یعنی آئی ایس آئی پاکستان کے وزیر اعظم کے ماتحت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے یہ تمام گفتگو اینکر منصور علی خان کو انٹرویو دیتے ہوئے کیں۔
مزیدخبریں