فیس بک میسنجر میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر سے صارفین کے لیے چیٹ کا تجربہ زیادہ پرلطف ہوگا اور وہ کسی میسج پر فوری ریپلائی کر سکیں گے۔

11:44 AM, 28 Nov, 2023

نیا دور

میٹا کی زیرملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ فیس بک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔ میٹا نے مقبول چیٹ ایپ میسنجر میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اگر آپ دوستوں سے چیٹ کے لیے میسنجر استعمال کرتے ہیں تو اب میسجز کا جواب ایموجی کے ذریعے دے سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے میسنجر ایپ میں مختلف ایموجی ری ایکشنز سجیسٹ کیے جائیں گے جن کو صارف پیغامات کا جواب دینے کے لیے استعمال کرسکے گا۔

ویسے تو میسنجر میں ایموجی ری ایکشن کا آپشن پہلے سے موجود ہے مگر اب اسے مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔

اب محض ایک بٹن دبا کر وہ کسی میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے اور انہیں ایموجیز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق صارفین اپنی پسند کے ایموجیز کو سیٹ کر سکتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر سے صارفین کے لیے چیٹ کا تجربہ زیادہ پرلطف ہوگا اور وہ کسی میسج پر فوری ریپلائی کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ویسے تو میسنجر میں ایموجی ری ایکشن کا آپشن پہلے سے موجود ہے مگر اب اسے مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔

اب محض ایک بٹن دبا کر وہ کسی میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے اور انہیں ایموجیز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق صارفین اپنی پسند کے ایموجیز کو سیٹ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فیس بک نے صارفین کیلئے ریلز میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جس کا  مقصد صارفین کے لیے ریلز کی کارکردگی کا موازنہ کرنا تھا۔

مزیدخبریں