پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کردیا 

بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں۔ اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔

04:08 PM, 28 Nov, 2023

ذیشان نواز

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد اعظم خان پر عائد کیا جانے والا جرمانہ ختم کر دیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر لاہور بلوز کے خلاف نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران   پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔

بلے باز اعظم خان نے اپنے  بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا چسپاں کر رکھا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر پر میچ کے دوران بلے پر فلسطینی جھنڈے کا سٹیکر لگا کر کھیلے پر ریفریز کی جانب سے میچ فیس کی پر عائد کردہ 50 فیصد جرمانے کو ختم کردیا گیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں۔ اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4کی خلاف ورزی کی تھی اورایک امپائر کی ہدایت کے باوجود انہوں نے سٹیکر نہیں ہٹایا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کو فلسطین کی حمایت پر کرکٹر پر جرمانے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی20 کپ کے دوران کراچی میں اعظم خان پر جرمانے کے خلاف سٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں