جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما پر قاتلانہ حملہ

07:17 AM, 28 Oct, 2019

نیا دور

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی سلطان محمد پر باجوڑ میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔


تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بدان میں برکلی مسجد کے قریب پیش آیا۔

پیر شہاب علی شاہ نے بتایا کہ مفتی سلطان محمد کو 3 گولیاں لگی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مزیدخبریں