تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں سولر پاور پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر عارف علوی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔
تقریب سے خطاب میں عارف علوی نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی کی عمران خان کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کل بےانتہاخوبصورت تقریر کی،عمران خان نے کشمیر سمیت اسلاموفوبیا اور منی لانڈرنگ پر جامع بات کی ہم ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو اک قدم بڑھایا جاسکتا ہے۔
صدر پاکستان عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ہتھیار اٹھانے سے روکنے کیلئے بنایا گیا تھا،لیکن اب دنیا میں نظام گڑ بڑ ہوچکا ہے۔
اس موقع پر عارف علوی نے فلاحی اداروں کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ جہاں ریاست نہیں پہنچ سکی وہاں مخیرحضرات نے ذمہ داری سنبھالی