Type to search

خبریں سیاست

”گاڑی کی معمولی ٹکر پر ڈرائیور کو گالیاں“،وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ویڈیو وائرل

  • 67
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    67
    Shares

وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گاڑی ٹکرا گئی جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گاڑی ٹکرا گئی، گاڑی ٹکرانے پر حسان نیازی آگ بگولہ ہوگئے اور مخالف گاڑی کی چابی نکال کر ڈرائیور کو گالیاں دیتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیاں ایک نجی کلب میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں ٹکرائیں جس پر وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی آپے سے باہر ہوگئے اور معمولی گاڑی لگنے پر دوسری گاڑی سے چابی نکال کر گاڑی کو ٹھوکریں مارتے رہے، دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو گالیاں دیتے ہوئے دھمکیاں بھی دیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پر پہلے بھی پی آئی سی لڑائی جھگڑے کا کیس چل رہا ہے، پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے تصادم میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں جس کی بنا پر کارروائی کی گئی۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *