Type to search

خبریں عجیب و غریب

”شوہر نہاتا نہیں ہے“، بیوی نے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

  • 2.9K
    Shares

بھارتی ریاست بہار میں ایک خاتون نے جسمانی صفائی نہ رکھنے والے شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے خواتین کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کا شوہر 10، 10 دن تک نہاتا ہی نہیں ہے اور نہ دانتوں کی صفائی کرتا ہے جس کی وجہ سے اس کے منہ سے بدبو آتی ہے۔

سونی دیوی نامی خاتون کی 2017 میں منیش رام کے ساتھ ارینج میرج ہوئی تھی ۔ منیش رام کو ٹھیک سے بولنا بھی نہیں آتا جس کی وجہ سے سونی دیوی اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

بہار کے خواتین کمیشن نے میاں بیوی کو بلا کر انہیں سمجھایا ہے اور رشتہ نبھانے کے بارے میں مزید سوچ بچار کرنے کا حکم دیا ہے۔ کمیشن نے شوہر کو روزانہ نہانے کی تاکید کرتے ہوئے میاں بیوی کو دوبارہ 2 فروری کو طلب کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *