Type to search

خبریں سیاست قومی میڈیا

فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی باونڈریز خود دیکھنی چاہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے اور فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہیں۔

انہوں نے یہ بات سینئر صحافی حامد میر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھی جس میں حامد میر نے لکھا تھا کہ کتنا اچھا ہو کہ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آپس میں مدغم ہو جائیں اور ایک پارٹی بن جائیں عمران خان نئی پارٹی کے صدر، شہباز شریف نائب صدر اور بلاول جنرل سیکرٹری بن جائیں، چوہدری شجاعت کو چئیرمین بنا دیں کیونکہ تینوں بڑی پارٹیاں قاف لیگ بن چکیں۔

اس کے جواب میں فواد چوہدری نے لکھا کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا، فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے، مشرق وسطیٰ کو دیکھ لیں۔ سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا، اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی باونڈریز خود دیکھنی چاھیں، ان دونوں اداروں کا متنازعہ ہونا تباہ کن ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *