Type to search

خبریں میڈیا

لیجنڈری کامیڈین امان اللہ کے انتقال کی خبریں، بیٹی نے تردید کر دی

  • 70
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    70
    Shares

سوشل میڈیا پر  لیجنڈری کامیڈین امان اللہ کے انتقال کی خبریں گردش کر ہی ہیں، کئی افراد ان جھوٹی خبروں کو شیئر کر رہے ہیں تاہم کامیڈین امان اللہ کی صاحبزادی نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

یا د رہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ معروف کامیڈین امان اللہ جو گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے ۔12دن قبل وہ نمونیہ میں مبتلا ہو گئے تھے جنہیں ایک بار پھر نجی اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں ان کی طبیعت بہتر ہوئی تو انہیں 7 دن بعد ڈسچارج کر دیا گیا تاہم گھر جاتے ہی ان کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔

امان اﷲ کے اہل خانہ نے قوم سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *