Type to search

جرم خبریں خواتین قومی

شاگرد کی خاتون ٹیچر سے زیادتی کی کوشش، انکار پر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا

  • 73
    Shares

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے سرجانی میں 19 سالہ شاگرد نے اپنی ٹیوشن ٹیچر کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

جیو نیوز سے حاصل معلومات کے مطابق سرجانی انوسٹی گیشن پولیس نے 5 جنوری کو سیکٹر 36 بی میں 3 بچوں کی ماں کے قتل میں ملوث 19 سالہ محسن سلیم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کا پڑوسی تھا جب کہ مقتولہ ملزم کی ٹیوشن ٹیچر بھی تھی، واقعہ کے روز مقتولہ کو گھر میں اکیلا دیکھ کر ملزم گھر میں داخل ہوا اور مقتولہ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ یاسمین نے زبردستی کی کوشش پر ملزم کو اس کے گھر والوں اور اہل محلہ کو بتانے کی دھمکی دی تو اس نے یاسمین کا گلا کاٹ کر اسے قتل کر دیا جبکہ واقعے کو قتل کی شکل دینے کے لیے ملزم نے مقتولہ کا موبائل اور پرس چوری کیا اور گھر آ گیا، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  سال 2019 میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ ان جرائم میں ملوث ملزمان میں سے زیادہ تر کو سزائیں نہیں ملیں۔ 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *