Type to search

خبریں سیاست

مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا: وزیراعظم عمران خان کی سابق حکمرانوں پر تنقید کی پرانی ویڈیو وائرل

  • 34
    Shares

ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان اور آٹے کی قیمت میں اضافے نے جہاں غریبوں کی نیندیں اڑادی ہیں وہیں سوشل میڈیا پر بھی لوگ حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

گزشتہ روز پنجاب اور سندھ میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 6 روپے اور 2 روپے فی کلو اضافہ کردیا تھا جس کے بعد پنجاب میں آٹے کی قیمت 70 روپے اور کراچی میں 66 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملک میں آٹے کا بحران ہوگیا ہے جب کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہاں آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے وہیں وزیراعظم عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں عمران خان ملک میں جاری مہنگائی اوربجلی گیس کے بڑھتے بلوں پر گزشتہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ویڈیو میں عمران خان پاکستان اوربھارت کا موازنہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ہندوستان میں بجلی اور گیس پاکستان سے سستی ہے جب کہ یہاں حکمرانوں نے ٹیکس لگا لگا کے بجلی اور گیس مہنگی کردی ہے لہٰذا ہم ان حالات میں کیسے ہندوستان کا مقابلہ کریں گے؟

یاد رکھیں ’’جب حکمران کرپشن کرتا ہے تو وہ آپ کے اوپر ٹیکس لگاتا ہے، اس کی چوری کی قیمت آپ مہنگائی کے ذریعے اداکرتے ہیں۔‘‘

سوشل میڈیا صارفین بڑی تعداد میں عمران خان کی اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں اور ان کی دوغلی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

حسیب احمد نامی صارف نے لکھا ملک میں مہنگائی کی نئی لہر جاری ہے لاہور میں آٹے کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ پرانے پاکستان میں فی کلو آٹے کی قیمت 40 روپے تھی جو نئے پاکستان میں بڑھ کر 70 روپے فی کلو ہوگئی، لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *