Type to search

خبریں خواتین قومی

لاہور: خاتون پولیس افسر عائشہ بٹ ایس پی ڈولفن فورس تعینات

پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسر عائشہ بٹ کو ایس پی ڈولفن فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایس پی انٹی رائٹس فورس نے بتایا کہ انہیں ایس پی ڈولفن فورس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے عائشہ بٹ کو اہم عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں سٹریٹ کرائمز کے سدباب کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ’ڈولفن فورس‘ متعارف کرائی تھی۔

ڈولفن فورس کے جدید ہیوی بائیکس اور اسلحے سے لیس تربیت یافتہ اہلکار شہروں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے شاہین فورس اور مجاہد سکواڈ بھی قائم کی گئی تھیں لیکن شاہین فورس ختم ہو گئی ہے جب کہ ڈولفن فورس نے مجاہد سکواڈ کی جگہ لے لی ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *