عرفان خان کی زندگی اور فلمی کریئر پر ایک نظر
03:32 PM, 29 Apr, 2020
عرفان خان کا شمار ہندوستان کے ان اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے صرف اپنی کلا اور اچھوتے انداز کے باعث بالی وڈ اور پھر ہالی وڈ میں بھی نام کمایا۔ 7 جنوری 1967 کو راجستھان کے ایک مسلمان خاندان میں پیدا ہونے والے عرفان خان نے اپنی پہلی فلم 1988 میں کی۔ اس فلم کا نام سلام بومبے تھا اور یہ باکس آفس پر کچھ زیادہ کامیاب نہیں رہ سکی۔ اس کے بعد عرفان خان کئی برسوں تک کسی فلم میں نظر نہیں آئے لیکن 2001 میں برطانوی فلم The Warrior جو کہ راجستھان ہی کے پس منظر میں بنائی گئی تھی نے عرفان خان کی صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر میں منوایا۔