الیکشن کمیشن میں سنیٹر یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی نااہلی کیس پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹر رہیں گے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی درخواستوں کو خارج کردیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس بارے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے، یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں، اس کیس کی 20 سماعتیں ہوئی اور 12 بار کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئیں،اس کیس کا فیصلہ ایک مہینہ بھی محفوظ نہیں رہا۔
جبکہ الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی کیخلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ نے درخواستیں دائر کی تھیں۔