مسجد نبوی میں وزرا کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے کی نگرانی میں ہوا

مسجد نبوی میں وزرا کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے کی نگرانی میں ہوا
گذشتہ روز مسجد نبوی میں حکومتی وزرا کیساتھ بدتمیزی کا نہایت افسوسناک واقعہ سامنے آیا تھا۔ خبریں ہیں کہ شیخ رشید احمد کا بھتیجا شیخ راشد شفیق اس کی خود نگرانی کرتا رہا۔

یہ بات سینئر صحافی وقار ستی نے اپنی ٹویٹ میں بتائی۔ انہوں نے لکھا کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں ہونے واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے۔ ان کے فخر یہ کلمات سنیے کہتے ہیں ہم ان کو حرم میں نماز ہی  نہیں پڑھنے دیں گے۔

https://twitter.com/waqarsatti/status/1519927397264547840?s=20&t=irZCMe8NQiqLfISs4G5EFw

ادھر سعودی حکومت نے مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے کے الزام میں متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وزرا کا وفد گذشتہ روز مسجد نبوی پہنچا تو گذشتہ روز کچھ لوگوں نے نامناسب نعرہ بازی کی تھی اور مسجد کا تقدس پامال کیا تھا۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کو برے القاب سے پکارا گیا اور شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے۔