گولڈن مین پر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا تشدد

03:55 PM, 29 Apr, 2022

نیا دور
اسلام آباد کے گولڈن مین کو پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں گولڈن مین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی قدر نہیں ہے اور لوگ اسے گالیاں دیتے ہیں تو میں اس پروفیشن کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے جا رہا ہوں۔

https://twitter.com/goldenmanofisb/status/1520063889366470656?s=20&t=gNC8PvM5qFN75tVysHcnFg

میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن مین کو اسلام آباد میں غنڈوں کے ایک گروپ نے سڑک پر مارا پیٹا اور بعد میں جب وہ شکایت درج کرانے تھانے گیا تو پولیس نے اسے زدوکوب کیا۔
مزید برآں، گولڈن مین کو حال ہی میں '' سٹیل مین'' کی طرف سے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں، جو کہ اسلام آباد کے گولڈن مین کی طرح کام کرنے والا ایک اور شخص ہے۔

واضح رہے کہ محمد احسن کو اسلام آباد کے گولڈن مین کے اس کام پر سابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کی جانب سے اجازت نامہ اور تعریفی خط دیا گیا تھا۔

https://twitter.com/goldenmanofisb/status/1518758490529050624?s=20&t=gNC8PvM5qFN75tVysHcnFg

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گولڈن مین کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد نے فوری نوٹس لیا ہے۔ ایس ڈی پی او کوہسار کو شکایت کنندہ کو دفتر بلا کر انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر انہوں نے گولڈن مین کی شکایت کی دادرسی کی اور ہر جائز کام میں پولیس کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

https://twitter.com/ICT_Police/status/1519773647136825346?s=20&t=gNC8PvM5qFN75tVysHcnFg

ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ گولڈن مین کی شکایت پر دو پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں گولڈن مین اور سلور مین کے باہمی تنازعے پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور سدباب کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
مزیدخبریں