سماء ٹی وی کے مطابق شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال کی لیب میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ عمارت اور کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے ہسپتال کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ دھماکے کے زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی کام جاری ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپتال میں حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ کو واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔