بھارت کی آبی جارحیت، پاکستان میں سیلاب کا خدشہ

01:25 PM, 29 Aug, 2019

نیا دور
بھارت نے بغیر اطلاع کے پاکستان کی جانب سیلابی پانی چھوڑ دیا ہے جس سے گلگت بلتستان اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دریائے ستلج اور دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ہے، دریاؤں کے کنارے رہنے والے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سیلاب سے ہزاروں ایکڑ زمین اور سینکڑوں دیہات متاثر ہونے کا خطرہ ہے، حکومت نے دریاؤں کے کناروں پر آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی دو کمپنیاں طلب کی ہیں۔

مزیدخبریں