دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست میں 8پاکستانی بھی شامل

08:07 AM, 29 Dec, 2020

نیا دور
دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست میں آٹھ پاکستانی نرسوں اور مڈ وائفس کو شامل کرلیا گیا ہے۔

آٹھ پاکستانی نرسوں اور مڈوائفس کو گلوبل 2020 کی 100 آوٹ اسٹینڈنگ ویمن نرسز اینڈ مڈوائفس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔



نرسوں اور مڈوائفس کے یہ تمام آٹھ نام آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری(سونم)سے بطور اساتذہ منسلک ہیں یا اس ادارے کی فارغ التحصیل طالبات ہیں۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دنیا بھر کے 43 ممالک سے 100 نرسوں اور مڈوائفس کو اعزازات دیے گئے۔ صحت عامہ کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے خدمات اور خصوصاً عالمی وبا جیسے مشکل حالات میں ان کی مسلسل خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

قائدانہ صلاحیت کی حامل ان نرسوں اور مڈوائفس کو ویمن ان گلوبل ہیلتھ(ڈبلیو جی ایچ)کی جانب سے اعزازات دیئے گئے ہیں۔

یہ اعزازات عالمی ادارۂ صحت، اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ، نرسنگ ناؤ، انٹرنیشنل کونسل آف نرسز اینڈ انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف مڈوائفس کے ساتھ اشتراک میں کام کرتا ہے۔


مزیدخبریں