نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا

03:11 PM, 29 Dec, 2020

نیا دور
نیب نے مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا۔ نیب نے خواجہ آصف کو اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا۔

خواجہ آصف پر بائیس کروڑ روپے کی بے ضابطگی کا الزام ہے۔ علاوہ ازیں ان کے پاس اقامہ بھی ہے اس لئے انہیں نیب حکام کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خواجہ آصف کو کل نیب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
مزیدخبریں