اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کی مجلس عاملہ نے وزیراعظم عمران خان کو 31 جنوری تک استعفی دینے کی ڈیڈ لائن کی توثیق کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان کو جانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم خود گھر چلے جائیں ورنہ ہم گھر بھیجیں گے۔ بلاول بھٹو نے امید ظاہر کی کہ سینیٹ انتخاب میں موجودہ حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اگر پی ڈی ایم مل کر سینیٹ کا انتخاب لڑیں تو اچھا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاست میں بیرونی مداخلت کو ختم کیا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری جمہوریت اور ملکی استحکام کے خلاف ہے۔
بلاول بھٹو نے استعفوں کو نواز شریف کی واپسی سے مشروط کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔